عوامی تحریک کی چکوال میں برمی مسلمانوں کیلئے احتجاجی ریلی

عوامی تحریک کی چکوال میں برمی مسلمانوں کیلئے احتجاجی ریلی

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک نے جہاں 100 شہروں میں برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ریلی نکالی اس سلسلہ میں چکوال میں بھی ایک احتجاجی ریلی پریس کلب چکوال سے لیکر تحصیل چوک تک نکالی گئی جس میں قائد ین پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف ، مجلس وحدت المسلمین سٹوڈنٹ ونگز ، اور ڈسٹرکٹ بار کونسل کے اراکین کے علاوہ صحافیوں نے بھی شرکت کی ۔ ریلی میں برما حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان برما حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے ۔ اقوام متحدہ اپنی امن فوج برما میں بھیجے تاکہ مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کا سد باب کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں برما حکومت مردہ اور سوچی تیری سوچ پر لعنت بے شمار کے نعرے لگائے گئے ۔ توقیر ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر ہمیشہ عزم بلند کیا اور عملی طور پر کردار ادا کیا اس وقت بھی انہوں نے اقوام متحدہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اس ظلم کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے ۔ جن احباب نے اس احتجاجی ریلی سے خطاب کیا ان میں سعید شاہ مشہدی ،حاجی عبدالغفور شیخ ،ملک نذر حسین ، چوہدری نذر حسین، ڈاکٹر سہیل جنجوعہ ،ارسلان ملک، جہانگیر حسین ، حاجی محمد صفدر ، مجلس وحدت المسلمین کے راہنما اعجاز نقوی ، صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل چوہدری امجد ایڈووکیٹ ، زعفران زلفی ایڈووکیٹ ، طاہر اعوان ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔ ریلی کی معاونت میں ایم ایس ایم نے فعال کردار ادا کیا۔ آخر میں صدر پاکستان عوامی تحریک کلر کہار حاجی محمدطاہر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...