ڈیرہ موچیانوالہ میں ڈاکوؤں سے مزاحمت پر فیکٹری کا ڈرائیور قتل

ڈیرہ موچیانوالہ میں ڈاکوؤں سے مزاحمت پر فیکٹری کا ڈرائیور قتل

  



فیروزوالہ( نمائندہ پاکستان)جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹاؤن کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی مار کر ویگن ڈرائیور کو ہلاک کر دیا ۔ ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ شامکے کا رہائشی 35سالہ ویگن ڈرائیور شوکت علی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر رانا ٹاؤن گا ڑ ی لینے کیلئے آرہا تھا جب وہ ڈیرہ موچیاں والا کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے روک کر لوٹنے کی کوشش کی جس پر شو کت علی نے مزاحمت کی اس دوران ڈاکوؤں نے گولی مار کر اسے ہلاک کر دیا۔ڈاکو سولہ ہزار روپے کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے، مقتو ل ایک فیکٹری کی وین چلاتا تھا جو فیکٹری کے مزدوروں کو ان کے گھروں سے لے کر فیکٹری لایا کرتا تھا۔ مقتول پانچ بچوں کا باپ تھا واقعہ پر مزدوروں اور شہریوں نے شدید احتجاج کیا ۔ فیروزوالہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر نا معلوم ڈاکوؤں کیخلاف قتل اور ڈکیتی کے الزام پر مبنی مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

فیکٹری ڈرائیور قتل

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...