مظفر آباد ، شہر میں لینڈ مافیا کیخلاف آپریشن، متعدد غیر قانونی مکانات مسمار

مظفر آباد ، شہر میں لینڈ مافیا کیخلاف آپریشن، متعدد غیر قانونی مکانات مسمار

  



مظفرآباد( بیورورپورٹ )ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان ،ایس ایس پی راجہ اکمل خان نے لینڈ مافیا کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا ۔تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر انچارج مشن مقرر ۔شہر بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران غیر قانونی متعدد مکانات مسمار کر دئیے ۔اراضی واگزار کر لی ۔لینڈ مافیا میں کھلبلی مچ گئی ۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لینڈ مافیا کے خلاف ایکشن کے بعد لینڈ مافیا ناجائز ،غیر قانونی اراضی بچانے کیلئے متحرک ہو گیا ۔محکمہ مال کے آفیسران کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیا ۔مانک پیاں روڈ،پیر چناسی روڈ پر غیر قانونی تعمیراتی کام بند کرا دیا ۔عوامی حلقوں کا تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر کو زبردستخراج تحسین پیش کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر،ایس ایس پی مظفرآبادکی ہدایت پر تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر نے گوجرہ نالہ میں ہمراہ ایس ایچ او تھانہ صدر شائسہ حسین و محکمہ مال کے اہلکاران کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عبدالرشید ،ذاکر شاہ ،اسد اللہ ،بشیر احمد کے چار مکانات تعمیر ہونے والے مسمار کر دئیے اور سرکاری اراضی واگزار کروالی ۔اسی طرح دوسری کارروائی کے دوران مانک پیاں ،پیر چناسی روڈ کے علاوہ دیگر مقامات پر متعدد مکانوں کی غیر قانونی تعمیراتی کام کو بند کرا دیا ہے اور لینڈ مافیا کے خلاف گھیرا سخت کر دیا ہے اس سلسلے میں تحصیلدار متحرک ہو گئے ہیں ۔ادھر لینڈ مافیا نے کارروائیوں سے بچنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیا ہے تاکہ انتظامیہ کارروائی نہ کرے ۔عوامی حلقوں نے تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر کی لینڈ مافیا کے خلاف کاررروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ لینڈ مافیا کے خلاف موثر کارروائیاں ہونی چاہئیں ۔سرکاری رقبے واگزار کیے جائیں اور لینڈ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...