آزادکشمیر میں بلاتفریق تعمیر و ترقی،عوامی خدمت کا سفر جاری ہے،راجہ نصیر

آزادکشمیر میں بلاتفریق تعمیر و ترقی،عوامی خدمت کا سفر جاری ہے،راجہ نصیر

  



مظفرآباد( بیورورپورٹ )مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنما ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ نصیر احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے خلاف وائٹ پیپر شائع کرنے والوں کو شرم آنی چاہئیے ۔جو اپنے پانچ سالہ دور میں کچھ نہیں کر سکے اب ہمیں عوام کی خدمت کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے بلاتخصیص تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کا سفر جاری ہے ۔سازشوں سے گھبرانے والے نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کیپٹن وزیر اعظم فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحد پہلے ایک سال کے دوران پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ گند کو صاف کیا بلکہ زبانی دعوؤں کے بجائے عملی طور پر میرٹ اور گڈ گورننس کو یقینی بنایا جس کی سب سے بڑی مثال محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کا نفاذ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے گی اور میاں محمد نواز شریف پھر سے وزیر اعظم بنیں گے ۔راجہ نصیر احمد خان نے کہا کہ حلقہ کے لوگ میری کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے پوری کوشش کر رہا ہوں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...