شکر گڑھ نارووال روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق
نارووال(نمائندہ خصوصی)شکرگڑھ نارووال روڈ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کوٹکر ماردی جس سے سوار ماں بیٹاموقع پر جاں بحق ہوگئے۔بس لاہور سے شکرگڑھ جاری تھے،حادثہ کے بعد مشتعل افراد کا بس پر پتھراؤ۔تفصیل کے مطابق شکرگڑھ نارووال روڈ پر کرتار پور کے قریب تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے ماں اور کمسن بچہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق لاہور سے آنے والی تیز رفتار بس نے کرتاپور سٹاپ پر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں رخسانہ عمر45سال اوراس کا4سالہ کمسن بچہ ساہر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔بس ڈرائیور فرار ہوگیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعدلاشیں ورثاکے حوالے کردیں۔
ٹریفک حادثہ