رونگہیا مسلمانوں پر مظالم ،اقوام عالم خاموش تماشائی ہے،علامہ روحیل

رونگہیا مسلمانوں پر مظالم ،اقوام عالم خاموش تماشائی ہے،علامہ روحیل

  



مظفرآباد( بیورورپورٹ )معروف مذہبی رہنما علامہ روحیل عباسی نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔مسلمان قوم اپنے سوئے ہوئے ضمیر کو آواز دے اور سوچے کہ پوری دنیا میں مسلمان ہی تختہ مشق کیوں بنے ہوئے ہیں ۔انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کو صرف یورپ اور امریکا کہ شہری ہی انسان کیوں نظر آتے ہیں ۔انسانی حقوق کی پامالی کا اس سے بدترین دور تو تاریخ نے کبھی نہیں دیکھا ۔اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ۔یہ سب کچھ ایک منصوبے کے تحت ہو رہا ہے ۔انسانی حقوق کے علمبردار مسلمانوں کی جگہ خود کو تصور کر کے سوچیں کہ اگر یہ ظلم و جبر ان پر ہوتا تو وہ برداشت کر لیتے ۔ایسے موقع پر بالخصص مسلمانوں کی خاموشی شرم سے ڈوب مرنے کی دعوت دے رہی ہے ۔پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ۔اور اللہ کے بھروسے پر میدان عمل میں نکل کر مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کردارادا کرے ۔پاکستانی قوم کویوم دفاع پورے جوش و جذبہ اور ملی اتحاد کی شکل میں منانے پر مبارکباد ہے لیکن اپنی خوشی میں اپنے مسلمان بھائیوں کے رنج اور دکھ کو بھول جانا نہایت مقام ندامت ہے ۔اب وہ وقت آگیا ہے کہ مسلم امہ کو متحد ہو کر اپنے حقوق کا تحفظ کرنا اور بزور بازو سلامتی کونسل کو تعصب کی عینک اتارنے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو راہ راست پر لانا ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...