این اے 120: ضمنی انتخاب کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع

این اے 120: ضمنی انتخاب کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)فوج کی نگرانی میں حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کر دی گئی ۔ضمنی الیکشن کیلئے 3لاکھ 50ہزار بیلٹ پیپرز چھاپے جارہے ہیں، بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی پاک فوج کی نگرانی میں ہوگی ۔نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے کلثوم نواز مسلم لیگ (ن)جبکہ تحریک انصاف نے یاسمین راشد کو ان کے مدمقابل کھڑا کیا ہے جبکہ فیصل میر پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں۔ریٹرننگ افسر کی پولنگ اسکیم کے مطابق حلقے میں ضمنی انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 220 عمارتوں میں پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں جن میں 120 عمارتوں میں مردانہ، 98 میں خواتین اور 19 عمارتیں ایسی ہیں جن میں قائم پولنگ اسٹیشنوں میں مردو خواتین ووٹ ڈال سکیں گے۔انتخاب کے لیے بیلٹ پیپرز کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔بیلٹ پیپر پر تحریک انصاف کی یاسمین راشد کا 15، پیپلزپارٹی کے فیصل میر کا 29 اور مسلم لیگ (ن) کی کلثوم نواز کا 31 واں نمبر ہے۔حلقے میں کل 3 لاکھ 21 ہزار 786 رجسٹرڈ ووٹرز 17 ستمبر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
بیلٹ پیپرز