چیف جسٹس شریعت کورٹ آزاد کشمیر نے قاضی صاحبان کی تقرری کی منظوری دیدی

چیف جسٹس شریعت کورٹ آزاد کشمیر نے قاضی صاحبان کی تقرری کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد( بیورورپورٹ ) چیف جسٹس شریعت کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے قاضی صاحبان کے عرصہ ایڈھاک تقرری کے اختتام پر دوبارہ ایڈھاک بنیادوں پر بعہدہ تحصیل قاضی بی ۔ 17تقرر کیئے جانے کی منظوری صادر فرمائی ہے ۔ رجسٹرار آزاد جموں وکشمیر شریعت کورٹ مظفرآباد سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق تنزیل الرحمن ایڈھاک تحصیل قاضی کھوئی رٹہ کی مورخہ 06-9-2017، سید عقیل احمد کاظمی ایڈھاک قاضی کورٹ نمبر 1کوٹلی کی 24-9-2017اور عمران وزیر ایڈھاک تحصیل قاضی کورٹ نمبرIIراولاکوٹ24-9-2017 ، محمد رفیق ایڈھاک تحصیل قاضی ڈڈیال 08-09-2017، ظہور الحق ایڈھاک تحصیل قاضی کورٹ نمبر IIمیرپور11-9-2017 ، ساجد حسین ایڈھاک تحصیل قاضی کورٹ نمبرIمیرپور11-9-2017 ، حافظ نوید امجد ایڈھاک تحصیل قاضی پلندری11-9-2017 ، حافظ حفیظ احمد ایڈھاک تحصیل قاضی لیپہ11-9-2017 ، محمد عمران ادریس ایڈھاک تحصیل قاضی کورٹ نمبر IIمظفرآباد11-9-2017، محمد سرفرازخان ایڈھاک تحصیل قاضی کورٹ نمبر IVمظفرآباد11-9-2017 ، ملک عمران شفیع ایڈھاک تحصیل قاضی سماہنی11-9-2017 ، محمد راشد غنی ایڈھاک تحصیل قاضی آٹھمقام11-9-2017 اور محمد ضیاء الحق ایڈھاک تحصیل قاضی چکارکو11-9-2017سے ایڈھاک بنیادوں پر تقرری کی منظوری دی ہے ۔