اربوں کے کرپشن کرنیوالے سیاستدان ایک بار پھرمتحرک ہو گئے: شکیل خان ایڈووکیٹ

اربوں کے کرپشن کرنیوالے سیاستدان ایک بار پھرمتحرک ہو گئے: شکیل خان ایڈووکیٹ

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ سابقہ دورحکومت میں اربوں روپے کے کرپشن والے سیاستدان ایک بارپھرعوام کوسبزباغ دکھانے کیلئے میدان میں نکلے ہیں مگرشکست ان کامقدرہوگی کیونکہ اب عوام کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے پاکستان تحریک انصاف واحدجماعت ہے جنہوں نے غریب عوام کواپناحق دیکران کے دل جیت لئے ہیں ائندہ بھی مالاکنڈسمیت پورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران کلین سویپ کریگی ۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز مختلف مقامات پربڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنے دورحکومت میں عوام کوعلاج معالجہ اورتعلیم عام کرنے کیلئے ہزاروں کے تعدادمیں اساتذہ کرام اورڈاکٹروں کومیرٹ پربھرتی کیاہے تاکہ عوام کومشکلات کاسامنانہ ہوانہوں نے کہاکہ اس سے قبل سابقہ حکمرانوں سے صرف اورصرف اپنے جیبوں کوبھرنے کیلئے ریکارڈ کرپشن کردی گئی اگروہ عوام کے عدالت میں سرخروہوئے مگراللہ تعالیٰ کے گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ اپناحق معاف کرتاہے مگرمخلوق کاحق کسی کوبھی معاف نہیں کرتا ۔انہوں نے کہاکہ اب وہی لوگ کسی کاسامنا بھی نہیں کرسکتے کیونکہ انہوں نے ریکارڈ کرپشن کردی ہے اورجعلی ڈگریوں پرلوگوں کوبھرتی کرکے اپنے جیبوں کوبھرکردیاتھا موجودہ حکومت نے ان لوگوں کے خلاف کاروائی کردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام ملک سے کرپشن اوربدعنوانی کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی کے چےئرمین عمران خان کے ہاتھوں کومضبوط کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...