صوابی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن‘ 55 گرفتار

صوابی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن‘ 55 گرفتار

  



صوابی ( بیورورپورٹ )تحصیل لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کرکے 55 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ منشیات فروش ،2سہولت کار اور غیر رجسٹرڈکرایہ داروں کو بھی گرفتار کرلئے، ملزمان سے 1 عدد بندوق، 3 عدد پستول اور 3000گرام چرس بھی برآمدکرلی ،ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ صہیب اشرف کی ہدایت پرڈی ایس پی سرکل افتخار خان کی نگرانی میں ایس ایچ اولاہور نورالامین خان ،ایس ایچ او تورڈھیر ندیم خان اور ایس ایچ اویارحسین حاجی محمدخان نے پولیس نفری کے ہمراہ چھوٹا لاہور ،مانکی ،جلبئی،جلسئی اور دیگرملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ،دوران آپریشن میں متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 300 افراد کی بائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی ۔سرچ آپریشن میں55 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ منشیات فروش اور2 سہولت کاروں بھی گرفتار کرلیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...