ڈیرہ‘ عباس قتل میں نامزد مقتول کی بیٹی کی ضمانت منظور

ڈیرہ‘ عباس قتل میں نامزد مقتول کی بیٹی کی ضمانت منظور

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج پہاڑ پور نے پہاڑ پور کے مشہور عباس قتل کیس میں نامزد مقتول کی بیٹی رومانہ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی ملزمہ کیطرف سے عدالت میں شجاع اللہ ایڈوکیٹ ہائیکورٹ ،مقتول کیطرف سے نیازی ایڈوکیٹ اورپی پی محمد جمشید پیش ہوئے درخواست پر شجاع اللہ ایڈوکیٹ نے طویل بحث کی 21اگست2017کو پہاڑ پور میں عباس کوچھریوں کے وارکر کے زخمی کیا گیا جسکے دعویداری زخمی عباس نے اپنی بیٹی رومانہ بی بی ،اسکے شوہر اوراپنے سالے پر کی بعد میں عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پاگیا جبکہ بیٹی رومانہ بی بی نے پولیس کو بتایا تھا کہ اسکا باپ اسکے ساتھ دو سال تک زنا کرتا رہا اور بعد میں مجھے کلاچی میں فروخت کردیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر