خیبر پختونخوا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عالمی یوم خواندگی

خیبر پختونخوا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عالمی یوم خواندگی

  



پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عالمی یوم خواندگی منایا گیا اور سکولوں میں ڈیجیٹل تعلیم کو شامل کیا گیا۔ عالمی یوم تعلیم کے موقع پر خیبر پختونخوا ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گورنمنٹ شہید حسنین شریف ہائر سیکنڈری سکول میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ سرکاری عہدیداران نے اس سال کے لئے یونیسکو کے طے شدہ تھیم' ڈیجیٹل دنیا میں خواندگی ' کی اہمیت پر زور دیا اور صوبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو تسلیم کیا۔ خیبر پختونخوا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں تعلیمی مہم اور ڈیجیٹل تعلیم سے متعلق ایسے اقدامات کا آغاز کیا جن سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو فروغ حاصل ہوا۔ موجودہ دور میں تعلیم کے تقاضے پورے کرنے کے عمل پرڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے گہرے اثرات ہیں۔ صلاحیتوں کی کمی کو پورا کرنے او ر سرکاری سکولوں میں تعلیم میں ناانصافیوں کو دور کرنے کے لئے ڈیجیٹل تعلیم انتہائی ضروری ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...