ڈیرہ‘ دیرینہ دشمنی میں ایک شخص قتل
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)گاؤں قلندر میں قتل مقاتلے کی دشمنی کی بناء پر دو بھائیوں نے فائرنگ کر کے حمید اللہ نامی نوجوان کو قتل کردیا ،یارک پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں واقع گاؤں قلندر میں قتل مقاتلے کی دشمنی کی وجہ سے صلاح الدین اور ضیا ء الدین ولد حاجی خان سکنائے گلوٹی نے فائرنگ کر کے حمید اللہ ولد سیف اللہ سکنہ بہاول کرونہ کو قتل کردیا ،یارک پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر دونوں ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔