شانگلہ کے مختلف علاقوں میں عالمی یوم خواندگی منایا گیا

شانگلہ کے مختلف علاقوں میں عالمی یوم خواندگی منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری (نمائندہ پاکستان)شانگلہ کے مختلف علاقوں میں عالمی یوم خواندگی منایا گیا ، مختلف تقریبات میں شرح خواندگی کو بڑھانے پر زور دیا گیا اور سکولوں سے باہر بچے اور بچی کو فوری سکولوں میں داخل کروانے کی تلقین کی گئیں۔ تقریبات الپوری ، بشام اور پورن مین منعقد ہوئے ۔ بشام میں تقریب کا اہتمام یوتھ جرگہ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا جس میں علاقے کے نوجوانوں ، تعلیمی ماہرین اور سمامی لوگوں سمیت منتخب نمائندون نے شرکت کی۔ تقریب میں شانگلہ میں تعلیم کی کمی پر افسوس کا اظہار کیا گیا اوراس بات پر زور دیا گیا کہ سکول سے باہر بچوں کو سکولوں میں داخل کرواکر اُن کے مستقبل کو روشن کرائیں۔ اسی طرح الپوری میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تعلیمی آگاہی کے حوالے سے ریلی نکالی گئیں جبکہ بعدازاں سنٹینل ماڈل سکول میں تقریب منعقد کی گئیں جس میں محکمہ تعلیم شانگلہ کے حکام سمیت معززین علاقہ اور سکولوں کے بچے موجود تھے۔ اس موقع پر درجنوں بچوں کو داخل کرواکر داخلہ مہم کا آغاز بھی کیا گیا۔