روہنگیائی مسلمانوں کا قتل عام،جماعت اسلامی کے سندھ بھر میں مظاہرے

روہنگیائی مسلمانوں کا قتل عام،جماعت اسلامی کے سندھ بھر میں مظاہرے

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدی ٰ کی اپیل پر برما کے روہنگیائی مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی بے حسی اور مسلمان ممالک کی خاموشی کے خلاف جمعہ 8 ستمبر کو (آج ) اعلانیہ یوم احتجاج کے سلسلے میں کراچی ،حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ ،میرپورخاص،اسلام کوٹ، ٹھٹہ، ٹنڈوجان محمد ،نواب شاہ ،جیکب آبادسمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جن سے صوبائی ضلعی اور مقامی قائدین نے خطاب جبکہ علمائے کرام اپنے جمعہ کے خطاب میں برما گے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر اظہار خیال کیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر برمی مسلمانوں پر بدھ دہشتگردوں کی جانب سے جاری مظالم کی شدید مذمت، امت مسلمہ، عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور امت مسلمہ کی خاموشی پر افسوس کا اظہار،جبکہ اوآئی سی، عرب لیگ، اور دیگر اسلامی اداروں ،ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ برما میں نہتے اورمظلوم مسلمانوں کی برمی حکومت کی جانب سے منظم نسل کشی کو فوری طور پر روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔ اس سلسلے میں سکھر میں فوارہ چوک سے پریس کلب تک صوبائی جنرل سیکریٹری ممتا ز حسین سہتو کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو نے کہا کہ امت مسلمہ فوری طور پربرمی مسلمانوں کیلئے ریلیف فنڈ قائم، اقوام متحدہ، اوآئی سی گھری نیند سے بیدار ہوں،برمی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے ڈیڈ ھ کروڑ مسلمان برمی مسلمانوں کے ساتھ ہیں،سندھ کے عوام بھی برمی مسلمانوں کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں،اقوام متحدہ، امریکہ اور دیگر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو برما سمیت امت مسلمہ کے ساتھ عیسائیوں، یہودیوں اور ہندو وں کے مظالم دکھائی نہیں دیتے،پاکستانی میڈیا بھی اس مسئلے کو درست طریقے سے ہائی لائیٹ نہیں کررہا ہے۔ حیدرآبادمیں جماعت اسلامی کابھرپوریوم احتجاج پرمقررین کاخطاب،حکومت برماکے سفیر کوملک سے بے دخل کرے اور عالم اسلام برمامیں روہنگیائی مسلمانو ں پر مظالم کے خلاف سیاسی سفارتی جہادکرے اور آن سان سوچی سے نوبل انعام واپس لیاجائے ۔میانمارمیں روہنگیاکے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف حیدرآبادمیں اسٹیشن روڈ پر امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی کی قیادت میں ایک بڑااحتجاجی مظاہرہ کیاگیا،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ برمامیں مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں اقوام متحدہ ،اوآئی سی اور مسلم ممالک سب خاموش ہیں صرف پانچ دن میں اکیس سو گاؤں شہریوں سمیت جلائے گئے ہیں دولاکھ لوگ بنگلہ دیش ہجرت پرمجبورہوگئے ہیں وہاں بے دردی سے لوگوں کوذبح کیاجارہاہے ایسی ایسی وڈیواور تصاویر ہیں جنھیں دیکھنے کی ہمت نہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...