کوہاٹ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث افغان باشندے کو گرفتار کرلیا ہے

کوہاٹ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث افغان باشندے کو گرفتار ...

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث افغان باشندے کو گرفتار کرلیا ہے ۔زیر حراست ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید اسلام الدین کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل کالج سے چوکیدار کی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی جسکی ایف آئی آر مقامی تھانے میں درج کرتے ہوئے چوری کی اس واردات میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کرکے کالج کے پارکنگ سٹینڈ اور مرکزی گیٹ پر نصب سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی گئی جسکی مدد سے واردات برپا کرنیوالے ملزم کا کھوج لگالیا گیا اور ایک کامیاب چھاپہ مار کاروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری کی اس واردات میں ملوث بائیک لفٹر محمد ولد غلام دستگیر کو حراست میں لیکر اسکی نشاندہی پر مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرکے تحویل میں لی گئی ۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کے جرم میں گرفتار ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے جو کوہاٹ شہر کے علاقہ حافظ آباد میں اپنے خاندان کے ہمراہ ایک عرصے سے رہائش پزیر ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے جس نے ابتدائی پوچھ گچھ میں موٹر سائیکل چوری کی اس واردات کا اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم سے اس قسم کے مزید وارداتوں سے متعلق معلومات حاصل ہونے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...