ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ‘ امتحانی داخلہ فارموں پر درخواستیں طلب

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ‘ امتحانی داخلہ فارموں پر درخواستیں طلب

  



پشاور (سٹاف رپورٹر) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے 21دسمبر2017 سے شروع ہونے والے بی اے؍بی ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو ضمنی امتحانات 2017کے لئے امیدواروں سے مقررہ امتحانی داخلہ فارموں پر درخواستیں طلب کر لی ہیں۔یہ امتحانی داخلہ فارم ہزارہ یونیورسٹی کی حدود میں واقع نیشنل بنک آف پاکستان کی تمام برانچوں اور الائیڈ بنک(ایچ یو برانچ) اور خیبر بنک(ایچ یو برانچ )میں دستیاب ہیں۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات کے لئے امتحانی داخلہ فیس اور فارم نارمل فیس کے ساتھ31اکتوبر2017تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ500روپے لیٹ فیس کے ساتھ10نومبر،دگنی فیس کے ساتھ21نومبر اور تین گنا فیس کیساتھ28نومبر2017 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے جاری کردہ ایک مراسلے میں کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...