فاٹا میں ہونے والی مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں ‘اخوانزادہ چٹان

فاٹا میں ہونے والی مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں ‘اخوانزادہ چٹان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ ایجنسی (نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابقہ ایم این اے اخونزادہ چٹان نے باجوڑ پریس کلب خار میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق فاٹا کی آبادی ایک کروڑ اور تیس لاکھ سے بھی ذیادہ ہے اور باجوڑ ایجنسی کی آبادی 19 اور 20 لاکھ کے درمیان ہے لیکن بد قسمتی سے سارے فاٹا کی آبادی 55 لاکھ اور باجوڑ ایجنسی کی آبادی کو 10لاکھ اور پچاس ہزار ظاہرکرکے یہاں کے عوام کیساتھ ایک کھلا مزاق کیا جا رہا ہے اُنہوں نے کہا کہ مردم شماری کے تمام تر لسٹیں نہ تو کسی ویب سائٹ پر ڈالے گئی اور نہ ان اعداد و شمار کو عوام کے سامنے لایا جاتا ہے اور اس مسئلے کو سیکریسی قرار دیکر ایٹم بم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جو قبائل کے حقوق پر ڈھاکہ ڈالاجا رہا ہے اُنہوں نے کہا کہ کافی امتحانات کے بعد اب قبائل مزید جہالت اور پسماندہ رکھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے اب وقت آچکا ہے کہ قبائلی عوام کو اپنے حقوق دیئے جائے اور مردم شماری میں کم ظاہر کرکے ان کے وسائل پر قبضہ نہ جمایا جائے اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف تحصیل سلارزئی اور تحصیل ماموند کی آبادی 10 لاکھ سے ذیادہ ہے اور اس بات کو سچ ثابت کرنے کیلئے ہمیں ان دو تحصیلوں کے دوبارہ مردم شماری کی اجازت دی جائے جس کا سار اخرچہ پاکستان پیپلز پارٹی ادا کریگا تو دودھ کا دود اور پانی کا پانی ہو جائیگا اُنہوں نے اس بات پر بھی تنقید کی کہ فاٹا مردم شماری کے لسٹیں اسلام آباد بھیجی جاتی ہیں اور وہاں سے فاٹا کی آبادی کے اعلانات ہوتے ہیں جو غلط ہے ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے باجوڑ ایجنسی میں 132 کے وی گریڈ سٹیشن کے تنصیب کے کاغزی ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گریڈ سٹیشن پر بہت سے لوگ سیاست کر رہے ہیں لیکن میرے دور میں اس کے منظوری ہوئی تھی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر قائدین اور آراکین اورنگ زیب انقلابی ،شہاب الدین شہاب ، ملک خان زیب، خواجہ محمد و دیگر بھی موجود تھے آخر میں روہنگیاں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی مزمت کی گئی اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔