نیشنل بینک اور امن فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

نیشنل بینک اور امن فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور امن فاؤنڈیشن اور کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت نیشنل بینک پانچ سال تک امن فاؤنڈیشن کی ایمبولنس کواسپانسر کرے گا ۔یہ ایمبولنس کراچی کے علاقے گلبرگ میں اپنی سرگرمیاں انجام دے گی۔مفاہمتی یادداشت پر نیشنل بینک کی جانب سے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ / ہیڈ اسٹریٹجک مارکیٹنگ ڈویژن اویس اسد خان اورامن فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد سعید حسین نے دستخط کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب اویس اسد خان نے کہاکہ ،’’لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اداروں کو سپورٹ کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ این بی پی خیراتی، سماجی، تعلیمی اور عوامی فلاح و بہبود کے مقاصد کیلئے امداد اور عطیات کے ذریعے اداروں کو معاونت فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ این بی پی اپنے کارپوریٹ سوشل ریپانسیبلٹی کے اقدامات پر فخر محسوس کرتا ہے اورسماجی فلاح و بہبود کے تمام شعبوں میں اپنے تعاون کو بڑھا رہا ہے ۔‘‘ امن فاؤنڈیشن کے سی ای او ارشد سعید حسین نے ایمبولینس کی فراہمی پرنیشنل بینک کا شکریہ ادا کیا اورکارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی کو پورا کرنے میں این بی پی کے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن فاؤنڈیشن جدید ترین ایمبولینس سروسز سمیت متعدد سہولیات کے ذریعے لوگوں کو خدمات فراہم کررہا ہے۔نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سید سعید احمد نے رکن قومی اسمبلی اورپاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ رمیش کمار وانکوانی کی درخواست پر تھر کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے 10 رکشہ گاڑیوں کی منظوری بھی دی۔یہ اقدام گاؤں کے بے روزگارافراد کو تھر سے بچوں کو شہر میں ان کے اسکولوں تک ٹرانسپورٹ فراہم کرکے پیسے کمانے کے قابل بنائے گا۔یہ بچوں کی زندگی کو آسان بنانے کے علاوہ باقاعدگی سے تعلیم حاصل کرنے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرے گا۔صدر نے مزید کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مختلف کمیونٹیز اور علاقوں کی بہتری کیلئے کام کریں۔انہوں نے زور دیا کہ یہ کسی کی طرف داری کرنانہیں ہے بلکہ قوم کا بینک ہونے کی حیثیت سے اپنے فرائض کی انجام دہی ہے۔نیشنل بینک آف پاکستان کے کارپوریٹ فلسفہ میں کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی شامل ہے۔نیشنل بینک نے ان سرگرمیوں کیلئے ایک علیحدہ شعبہ قائم کیا ہے اور معاشرے کے غیرمراعت یافتہ لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے ساتھ ساتھ ان کی معیار زندگی بہتر بنارہا ہے۔ان کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی کے اقدامات میں توجہ کا اہم مرکز تعلیم ، صحت ، خواتین ، بچے ، معذور افراد، ثقافت اور قدرتی آفات کے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔این بی پی نے کمیونٹیوں کیلئے کی جانے والی کوششوں اور عزم کے تحت اپنی کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی (سی ایس آر) کی سرگرمیوں کیلئے مختلف مواقع پر متعدد کیٹیگریز میں ایوارڈزوصول کئے ہیں۔ان کیٹیگریز میں کمیونٹی ڈیولپمنٹ اینڈ سروسز، اسپورٹس اور تفریحی سرگرمیاں، سال 2017کیلئے سب سے بہترین سی ایس آر خدمات ، صحت اور تعلیم میں بہترین خدمات ،کاز ایڈووکیسی آگاہی مہم ، اور کھیل و ثقافت میں معاونت شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...