حبیب بینک کا امریکی بینکنگ ریگولیٹر کے ساتھ تصفیہ طے پا گیا
کراچی (پ ر)حبیب بینک کا امریکی بینکنگ ریگولیٹر NYSDFS کے ساتھ خوش اسلوبی سے تصفیہ طے پا گیا ہے ۔ یہ تصفیہ نیو یارک کے بینکنگ قانون کے تحت باہمی رضا مندی سے ہوا ۔ اس تصفیہ کے نتیجے میں NYSDFSکی طرف سے پہلے سے عائد کئے گئے تمام الزامات ختم کر دیئے گئے ہیں ۔اس تصفیہ کے تحت حبیب بینک پر 225 ملین USD کا جرما نہ عائد کیا گیا ہے۔ مزید براں نیو یارک برانچ کی رضا کارانہ بندش کے فیصلے پر عمل در آمد کے سلسلے میں ضروری اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں ۔حبیب بینک یہ اعادہ کرتا ہے کہ وہ اپنے operations اور compliance کو مزید مضبوط کرتے ہوئے اپنی سروس کے معیار کو بہتر سے بہتر کرنے کی کاوش جاری رکھے گا اور اس ضمن میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا ۔ حبیب بینک اپنے کسٹمرز کی سرپرستی اور حمایت کا تہہ دل سے مشکور ہے ۔