شکیل برکی کے خلاف ہرزہ سرائی بند کی جائے ‘ سیدغا جان
جمرود (نمائندہ خصوصی)خیبرایجنسی کی تحصیل جمرودمیں پی ایم ایل( ن) خیبرایجنسی کے جنرل سیکرٹری سیدغا جان نے جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے خیالات کااظہارکیا ۔نہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے شکیل برکی کے خلاف غلط بیان بازی اور سازشیں ہورہی ہے اور ان کی تبدیلی کے لئے پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں جس کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ تحصیلدار شکیل برکی ایک مخلص اورفرض شناش آفسرہے اور ڈیوٹی میں غفلت کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے دن بھی پڑانگ سنگ چیک پوسٹ پر تحصیلدارشکیل برکی نے خفیہ چھاپہ مار کر وہاں پر ڈیوٹی سے غیرحاضراہلکاروں کومعطل کردےئے۔اس نے جمرودسے ہرقسم کی منشیات اور تجاویزات کا خاتمہ کرکے یہاں کے عوام کوایک بڑی لعنت سے بچایااور عوام کے مسائل حل کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔