صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کا اجلاس19ستمبر کو طلب کر لیا گیا

صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کا اجلاس19ستمبر کو طلب کر لیا گیا

  



پشاور (سٹاف رپورٹر) گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بروز منگل19ستمبر2017کو تین بجے سہ پہر خیبر روڈ پشاور میں واقع صوبائی اسمبلی کی عمارت میں طلب کر لیا ہے جبکہ گورنر کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس12ستمبر2017کو طلب کرنے کا اعلامیہ واپس لے لیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر