پشاور‘ ضلع ناظم پشاور کا سٹی ہسپتال کوہاٹ روڈ کا دورہ

پشاور‘ ضلع ناظم پشاور کا سٹی ہسپتال کوہاٹ روڈ کا دورہ

  



پشاور (سٹاف رپورٹر) ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کا کوہاٹ روڈ پر واقع نصیر اللہ با برہسپتال( سٹی ہسپتال ) کا دورہ ‘ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری ‘ جبکہ ڈینگی کے لئے قائم خصوصی کاؤنٹر اور وارڈز کا بھی دورہ کیا تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے ضلعی حکومت کے ماتحت مراکز صحت میں مریضوں کوصحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ‘مریضوں کی مشکلات معلوم کرنے اور عملہ اورڈاکٹروں کی حاضری چیک کرنے کی غرض سے گزشتہ روز نصیر اللہ با برہسپتال کا اچانک دورہ کیااس موقع پر ان کے ساتھ ڈسٹرکٹ ممبرزارباب اکبر نواز‘رحمدل نواز اور دیگر بھی موجود تھے ضلع ناظم نے حاضری رجسٹر چیک کیں اور ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معا ئنہ کیا اس موقع پر ضلع ناظم نے ڈینگی کے لئے قائم کئے گئے خصوصی کاؤنٹر اوروارڈز کا بھی دورہ کیا جہاں پر مریضوں کے لئے مفت لیبارٹری ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی کاا نتظام کیا گیاتھا ضلع ناظم نے ہسپتال انچارج کو تاکید کی کہ مریضوں کو طبی سہولیات اور خصوصا ڈینگی کے مریضوں پر خصوصی توجہ دی جائے اس ضمن میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خا ن کا کہناتھا کہ پشاور کے بڑے ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے چھوٹے ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ضلعی حکومت کی جانب سے سہولیات فراہم کی جارہی ہے تاکہ مریضوں کا اپنے اپنے علاقوں میں علاج ہوسکیں اور انکو دوردراز نہ جانا پڑے انہوں نے ڈسٹرکٹ ممبران کوتاکید کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے یونین کونسل میں قائم مراکز صحت کے دورے کریں اور کسی بھی کمی یا غفلت کی صورت میں انکو فوری طور پر آگاہ کیاجائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...