شانگلہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات ، 8افراد شدید زخمی

شانگلہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات ، 8افراد شدید زخمی

  



الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات ، 8افراد شدید زخمی ۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ، پشاور منتقل کیا گیا، الپوری کے نواحی علاقے پاگوڑئ میں ٹریکٹر الٹنے سے دو افراد زخمی ہوئے جس میں ایک کی حالت تشویشناک ہے، جن کو الپوری میں ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کردیا گیا،الپوری ماچاڑ میں موٹر کار موڑ میں ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری،ایک ہی خاندان کے 6افراد زخمی ہوگئے،پاگوڑی ٹریکٹر میں ڈرائیور اور لطیف اللہ زخمی ہوئے ہیں ، لطیف اللہ شدید زخمی ہیں جس کو الپوری سے پشاور منتقل کردیا گیا، ادھر بورڈ الپوری کے قریب ماچاڑ موڑ میں زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جس میں ڈرائیور فضل مالک ،اسماء بی بی ،ثناء ، روبانیہ، لیلیٰ دختران میاں سرور ، صائمہ بی بی دختر فضل مالک اور عبد الخالق ولد فضل مالک زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے مقدمات درج کردئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...