تھانہ‘ واپڈا لائن مین کے قتل کیخلاف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

تھانہ‘ واپڈا لائن مین کے قتل کیخلاف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھانہ ( نمائندہ پاکستان) درگئی ڈویژن بھر کی طرح تھانہ سب ڈویژن میں بھی تین روزہ احتجاج کا آغاز ہوگیا ۔ اس سلسلے میں تھانہ سب ڈویژن میں چئیر مین پیسکو الیاس گوہر کی قیادت میں احتجاجی مظاہر ہوا۔ جس میں سب ڈویژن سے متعلقہ تمام ہلکاروں نے شرکت کی اور بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں ۔ واپڈا ملازمین کا دفتر میں موجود ہونے کے باوجود ضروری ایمر جنسی کام کے علاوہ ہر قسم کام بند رہا۔ مطاہرین نے بٹ خیلہ سب ڈویژن کے لائن مین خائستہ رحمٰن کے بہیمانہ قتل کی پُرزور مذمت کی گئی اور قاتلوں کو قرار وقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے جنرل سیکرٹری اعجاز احمد اور ڈپٹی سیکرٹری ارشد حسین نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مرحوم کے لواحقین کو فوری انصاف کی فراہمی اور ہر ممکن تعاون کا بھی مطالبہ کیا گیا۔