چارسدہ میں میاں بیوی دیرینہ تنازعہ کی بھینٹ چڑھ گئے

چارسدہ میں میاں بیوی دیرینہ تنازعہ کی بھینٹ چڑھ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ) مندنی میں مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ ۔ میاں بیوی قتل ۔ ملزمان فرار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مندنی کے حدود غزبیکو میں نامعلوم ملزما ن نے فائرنگ کرکے سریر ولد صد اللہ اور اس کی بیوی مسماۃ اجمینہ کو قتل کر دیا ۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے مقتول کے بھائی محمد شفیق کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مستورات کے تنازعہ پر پیش آیا ہے اور مستغیث نے ابھی تک کسی کے خلاف دعویداری نہیں کی ۔