سخا کوٹ ، درگئی میں بدقماش عناصر کیخلاف 19قمار باز 4اشتہار سمیت 24گرفتار
سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) تحصیل درگئی میں جرائم پیشہ آفراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 19قمار بازوں اور چار اشتہاریوں سمیت 24سے زائد آفراد گرفتار کر لئے گئے ۔چھاپے کے دوران آلات قمار بازی اور داؤ پر لگی ہوئی رقم بر آمد ، کاروائیوں میں دو چوری شدہ موٹر سائیکل ، سوزوکی پک آپ اور منشیات سمیت پستول بھی بر آمد کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق :۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ایکٹنگ اسسٹنٹ کمشنر )درگئی عالمگیر خان اور سرکل آفیسر وپوسٹ کمانڈرتھانہ درگئی سمیع اﷲ باچہ نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سید ظفرعلی شاہ کے خصوصی ہدایات پر تحصیل درگئی میں جرائم پیشہ آفراد کے خلاف آپریشن کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر علاقہ ورتیر میں چھاپے کے موقع پر 19قمار بازطلاء محمد ، بشیر خان ،آفسر خان ،لیاقت علی ،اقبال حسین ،طارق رحیم ،فضل سبحان ،رازم خان ،زرین الوہاب ،بدیع الزمان ، پرویز خان ، ملک آمان ،فضل گل ، صدیق اکبر ،علیم حسین ،سیار خان ،ھشمالی خان وغیرہ کو گرفتار کرکے آلات قماربازی اور داؤ پر لگی ہوئی رقم بر آمد کر لی ہے ۔ ملزمان کے خلاف جرم 6GOکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ آمن و آمان برقرار رکھنے اور جرائم کی بیخ کنی کی غرض سے دیگر مختلف کاروائیوں میں چار اشتہاری گرفتار کرلئے گئے ہیں جبکہ چوری شدہ دو موٹر سائیکل ، ایک سوزوکی پک آپ ، 3عدد پستول سمیت بھاری مقدار میں ہیروئن ، شراب اور چرس بھی بر آمد کر لئے ہیں ۔ تھانہ درگئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے اے سی (ایکٹنگ اسسٹنٹ کمشنر ) عالمگیر خان نے کہا کہ تحصیل درگئی سے منشیات اور جوا ء بازی سمیت دیگر جرائم کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کی تحفظ اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے جس کے لئے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سید ظفر علی شاہ نے خصوصی ہدایات بھی جاری کئے ہیں ۔ اس موقع پر سرکل آفیسر و پوسٹ کمانڈر درگئی سمیع اﷲ باچہ ، فرید اﷲ خان ،محرران نہار خان ، گل فراز خان ، عبیدخان ، حسین بہادر خان بھی موجود تھیں ۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ آفراد کے خلاف کاروائیوں میں کارلفٹنگ گروپ کا سرغنہ غفران سکنہ حسن ابدال بھی دھر لیا گیا ہے ۔ عالمگیر خان نے کہا کہ کسی کو شریف شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ انہوں نے عوام سے بھی آپیل کی کہ جرائم کے خاتمے میں انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں اور جہاں بھی انہیں جرائم کے بارے میں خبر ہو تو فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ معاشرے کو سماج دشمن عناصر سے پاک کیا جاسکے ۔