موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے ایڈووکیٹ تاحال ایل آر ایچ میں زیر علاج

موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے ایڈووکیٹ تاحال ایل آر ایچ میں زیر علاج

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) تھا نہ فقیر اباد کے حدود سر دار احمد جا ن کا لو نی میں تین روز قبل مسلح مو ٹر سائیکل سوار افراد کے فائر نگ سے زخمی ہو نے والے ایڈو کیٹ تاحال لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال کے ائی سی یو وارڈ میں زیر علا ج ہے جبکہ پولیس نے 72گھنٹے گزر جا نے کے با وجود بھی ملزمو ں کو گرفتار نہیں کیا گیا تفصیلا ت کے مطابق بد ھ کے روز نا معلوم مسلح مو ٹر سا ئیکل سوار افراد کے فائر نگ سے زخمی ہو نے والا وکیل گل بشر خا ن سکنہ سر دار احمد جا ن کا لو نی تاحال لیڈی ریڈ نگ ہسپتال کے کا ر ڈ یا لو جی آ ئی سی یو وارڈ میں زیر علا ج ہے لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال پشاور کے تر جما ن کے مطابق مجرو ح کی حا لت تشویشنا ک ہے جنہیں آئی سی یو وارڈ میں رکھا گیا ہے جنکا علا ج معا لجہ جا ری ہے ۔جبکہ دوسری جانب مجرو ح کے والد حا جی محمد اسما عیل اور اسکے بھائی ظاہر شا ہ کا کہنا ہے کہ 72گھنٹے گزر جا نے کے با وجود بھی پولیس ملزمو ں کو گرفتار کر نے میں ناکا م ہو چکے ہیں اور نہ ہی انو سٹی گیشن ونگ نے ملزمو ں کی نشا ند ہی کی ہے انہوں نے انسپکٹر جنر ل آف پولیس خیبر پختو نخوا صلا ح الدین محسو د ، چیف کیپیٹل سٹی پولیس پشاور محمد طاہر خا ن ، ایس ایس پی انو سٹی گیشن اور ڈی ایس پی فقیر آباد سر کلر سے مطا لبہ کیا ہے کہ ملزمو ں کو گرفتار کر کے عدالت کے کٹہر ے میں کھڑا کیا جا ئے بصو رت دیگر پیر کے روز پشاور پر یس کلب کے سا منے احتجا جی مظا ہر ہ کیا جائیگا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...