صوابی‘ محکمہ انٹی کرپشن کی اسماعیلہ میں کارروائی‘ سیکرٹری گرفتار

صوابی‘ محکمہ انٹی کرپشن کی اسماعیلہ میں کارروائی‘ سیکرٹری گرفتار

  



صوابی ( بیورورپورٹ) محکمہ انٹی کرپشن صوابی نے اسماعیلہ میں کارروائی کرتے ہوئے اسماعیلہ نظر بانڈہ کے سیکرٹری کو گرفتار کرلیا ،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن خیبرپختونخوا زیب اللہ خان کو ایک شہری نے تحریری درکواست دی تھی کہ مذکورہ ویلیج کونسل اسماعیلہ نظر بانڈہ کے سیکرٹری ولید الہٰی نے ترقیاتی بجٹ 2015-16 کو فراڈ اور دھوکہ دہی سے منظور کیا ہے جس پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے سرکل آفیسر صوابی کو مذکورہ شکایت پر کارروائی کے احکامات جاری کردئیے ،انکوائری کے دوران معلوم ہوا کہ بجٹ جعلی طریقے سے پاس کیا گیا ہے ،جس پر سیکرٹری ولید الہٰی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...