دو جوڈیشل افسروں کی تعیناتی و تبادلے

دو جوڈیشل افسروں کی تعیناتی و تبادلے

  



پشاور (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور نے عوامی مفاد میں فوری طور پر دو جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ سعدیہ عندلیب کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان ارباب سہیل حامد کا تبادلہ کر کے انہیں بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ تعینات کیا گیا ہے۔ اس امر کااعلان پشاور ہائی کورٹ پشاور کے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...