ملکی سلامتی کے لیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے :میجر جنرل محمد سعید

ملکی سلامتی کے لیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے :میجر جنرل محمد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(کرائم رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل رینجرز سندھ نے کہاہے کہ ملکی سلامتی کے لیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہمیں اپنے شہد اوران کے ورثا پرفخرہے۔ سند ھ رینجرز کی جانب سے جمعہ کوکراچی میں یوم شہداء کے موقع پر شہداء ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول میں تقریب کا انعقاد کیاگیا،جس میں رینجرز پبلک اسکول کے طلباء نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملی نغمے اورٹیبلو پیش کیے۔اس موقع پر ملک کی لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کی زندگی سے شہادت تک کے واقعات کو ڈاکومینٹری کی شکل میں پیش کیا گیا۔تقریب میں پاکستان کے ہر گوشے سے آنے والے شہدا ء کے ورثا نے شرکت کی۔ اس موقع پرڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجرجنرل محمد سعید نے کہا کہ یوم شہداء کی روایت ہرآنے والے سال کے ساتھ جذبوں کو تقویت دے رہی ہے۔ تقریب میں پاکستان کے ہرگوشے سے آنے والے شہدا کے ورثا شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ رینجرز وہ منفرد فورس ہے جس نے چارسال کی قلیل مدت میں اپنی اعلی صلاحیتوں کی بدولت دہشت گردی کے تدارک کے ساتھ قیام امن کو بھی یقینی بنایا، ان کامیابیوں کا سہرا شہداء اوران کے ورثا کے سرہے، ہمیں اپنے شہداء اوران کے ورثا پرفخر ہے۔ ڈی جی رینجرزنے کہاکہ ملکی سلامتی کیلیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔