کراچی ، ایدھی ہوم ڈکیتی کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی

کراچی ، ایدھی ہوم ڈکیتی کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے ایدھی ہوم ڈکیتی کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو ایدھی ہوم ڈکیتی کیس کی سماعت کراچی کی مقامی عدالت میں ہوئی ۔ مقدمہ میں نامزد ملزمان کی عدم حاضری کے باعث سماعت 5اکتوبر تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان ضمانت کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہو رہا۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے، مقدمہ میں نامزد جام اجمل جیل میں ہے جبکہ دیگر ملزمان نے ضمانت لے رکھی ہے، دیگر ملزمان میں جمشید،عمران، سلیم، اکرم،بابر،صائمہ بانو،جام اختر، عمیر شاہ شامل ہیں ملزمان کے خلاف تھانہ کھارادر میں ڈکیتی کا مقدمہ 2014 میں درج ہوا تھا