لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کیس ،متحدہ رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کیس ،متحدہ رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کیس میں ایک بار پھر ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔جمعہ کو ایم کیوایم کے رہنماؤں فاروق ستار ،نسرین جلیل،کمال پاشا،حیدر عباس اور دیگر کے خلاف تھانہ سولجر بازار میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر تفتشیی افسر کی سرزنش کی ۔عدالت نے کاکہنا تھا کہ ملزمان ٹی وی پر آتے ہیں، اخبارات میں بیانات آتے ہیں آپ کیوں گرفتار نہیں کرتے ۔عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...