سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس ختم ،قادیانی و صیہونی ایجنڈے کو کسی صورت پروان نہیں چڑھنے دینگے :مقررین

سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس ختم ،قادیانی و صیہونی ایجنڈے کو کسی صورت ...

  



چناب نگر( نامہ نگار)انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقد ہو نے والی30ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس تحفظ ختم نبوت کے لئے تجدید عہد ،عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کی دعاؤں کے ساتھ گذشتہ رات تہجد کے وقت اختتام پذیر ہو گئی ،ہزاروں افراد پر مشتمل قافلے نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،ختم نبوت زندہ باد ،اسلام زندہ باد، کے نعرے بلند کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں کو واپس روانہ ہو گئے ۔کانفرنس کے اختتامی سیشن کی آخری نشست کی صدارت فضیلتہ الشیخ مولاناعبدالرؤف مکی (مکہ مکرمہ )نے کی ۔کانفرنس کی تیسری نشست بعد نماز عصر وقفہ سوالات و جوابات کی ہو ئی چوتھی نشست بعد نماز مغرب اصلاحی بیان و مجلس ذکر کی منعقد کی گئی جبکہ اختتامی نشست بعد نماز عشاء ہو ئی ۔جس سے انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مرکزیہ حضرت الشیخ مولانا عبدالرؤف مکی(مکہ مکرمہ )، پاکستان کے نائب امیر مو لانا قا ری شبیر احمد عثمانی ،مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،بریلوی مکتب فکر کے نا مور خطیب مولاناسید سیف اللہ فاروقی،خانقاہ فضلیہ مسکین پو ر شریف کے سجا دہ نشین حضرت پیر محمد شاہ ،پاکستان علماء کو نسل پنجاب کے صدر مولاناحافظ محمد امجد،اہل حدیث مکتبہ فکر کے ممتاز عالم مو لانا عبید اللہ لطیف ،پاکستان علماء کو نسل کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی،معروف عالم دین ونامور خطیب مو لانا مفتی ظہیر احمد ظہیر،ورلڈ پاسبا ن ختم نبوت کے امیر علامہ ممتا ز اعوان ،مولانا افتخار اللہ شاکر ،مولاناقاری محمد رفیق وجھوی، مولانا رضوان اللہ،مولانا سلیم معاویہ آف گلگت بلتستان،مولانا سعد کامران ،مولانا معاویہ ڈاہر ،قا ری محمد صدیق تو حیدی ،مولانا قا ری احسان اللہ قاسمی ،قا ری محمد یوسف قاسمی ،مولانا صوفی محمد اکرم ،مولا نا مجیب الرحمان،مولانا سیف اللہ خالد،مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت ناب نگر کے ناظم قا ری محمدسلمان عثمانی ،مولانا قا ری فداء احمد صدیقی و دیگرمقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اب ہمارے نہیں دنیا کے ڈو مور کا وقت ہے عالمی طاقتیں ناکام ہو چکی ہیں اپنی ناکامیوں اور ذلت و رسوائی کا ملبہ پاکستان پر مت ڈالیں پاکستان ایک عظیم مملکت اور ایٹمی قوت سے سر شار ملک ہے امریکی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو ں گے پاکستان کا بچہ بچہ اپنے وطن عزیز کی سا لمیت کیلئے جا نوں کے نذرانے پیش کر نے سے دریغ نہیں کریں گے، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مرکزیہ حضرت الشیخ مولانا عبدالرؤف مکی(مکہ مکرمہ ) نے کہا کہ ہم میں سے کو ئی بھی پاکستان کے وجود کا دشمن نہیں بلکہ خیر خواہ ہے اور محب وطن ہیں،قادیانی عالمی و طاغوتی و صیہونی قوتوں کے آلہ کار ہیں اوصیہونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے مغرب کیلئے یہ کام کر رہے ہیں اس قادیانی وصیہونی ایجنڈے کو کسی صورت پروان نہیں چڑھنے دیں گے قادیانی آج بھی ملک کو توڑنے کی ناپاک کوششیں کر رہے ہیں ، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مو لانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم مقا صد ناکام بناتے ہو ئے ملک عزیز میں امن و امان کو قائم کر نے میں حکومت و عسکری قیادت کا ساتھ ہیں پاکستان ایک پر امن اور پروقار ملک ہے دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو شکست نہیں دی جا سکتی ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی عظیم قربانیاں لازوال ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے ہمارے آبا و اجداد نے ا س ملک کیلئے قر با نیاں دی ہیں ہم بھارت کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں پاکستان کی محبت ہما رے سینوں میں کو ٹ کوٹ کہ بھری ہو ئی ہے بھارت کو ایک بار پھر سے مار بھگانے کا وقت آچکا ہے ۔ہم مودی سرکار کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم بزدل نہیں بلکہ ہم جذبہ جہاد سے سرشار ہیں ، ہم 1965کی تاریخ کو دوبارہ دہرائیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا پاکستان کے خلاف بیان کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور یہ بتا نا چاہتے ہیں کہ پاکستان کو امریکیوں کا قبرستان بنا دیں گے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ’’سی پیک ‘‘ منصوبہ کو سبو تاژ کر نے کیلئے بین الاقوامی قوتوں اور ہمسایہ ممالک کی ریشہ دوانیوں کی شدید مذمت کر تے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اغیار کے مفادات کی تکمیل کیلئے ملک میں عدم استحکام پیدا کر نے والے عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ ہماری عسکری قیادت نے امریکہ پر انحصار نہ کرنے کی بات کر کے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ،انہوں نے کہاکہ کرپشن میں ملوث تمام کے تمام حکمرانوں اور سیاستدانوں کا میرٹ پر احتساب ہونا چاہیے اور قادیانی ریشہ دوانیوں اور ملک و ملت کے خلاف قادیانی سازشوں کا سدباب قوم کی آواز ہے ،انہوں نے کہاکہ ربوہ برانڈ ارتداد کا راستہ روکنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔ مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ شہداء ختم نبوت کے مقدس خون کے صدقے بھٹو مرحوم نے پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا یہ فیصلہ رہتی دنیا تک قائم رہے گا ، آئینی کی دفعہ 63/62 کے بہانے آئین کی اسلامی دفعات ختم کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ، انہوں نے کہاکہ یہ خطہ اسلام کے نفاذ کے نام پر حاصل کیا گیا اور اسلام کے نفاذ سے ہی اس کی سلامتی و بقاء وابستہ ہے ، انہوں نے کہاکہ مرزا مسرور احمد سمیت 48 قادیانیوں کی آف شورز کمپنیاں اور بھاری ٹرانزکشنز منظر عام پر آنے کے بعد ان کے خلاف نہ کوئی کارروائی ہو ئی نہ میڈیا نے نوٹس لیا ، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کر نے والوں کو منہ کی کھا نا پڑے گی پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے ،انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے ملک دشمن قوتوں کو بڑی جرات کے ساتھ للکارا ہے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم حکومت و فوج کو پاکستان میں امن و استحکام قائم کر نے کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ قادیانی آئین کے باغی جو مسلسل پاکستان میں بڑی دلیری کیساتھ بغاوت کررہے ہیں حکومت ان کے ساتھ نرمی والا برتاؤ نہ کرے اور سختی سے آئین پر عمل در آمد کرائے انہوں نے کہا کہ سات ستمبر مسلمانوں کیلئے خوشی کا دن ہے، ہم کٹ جائیں گے مر جائیں گے لیکن آقا کی ختم نبوت پر آنچ نہیں آنے دیں گے ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر محاذ پر انشاء اللہ زندگی کے آخری سانس تک لڑتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم یہود و ہنود و عالمی کفر کی گہری سازش ہے لاکھوں بے گناہوں مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی مسلم امہ مظلوم مسلمانوں کیلئے رضا کارانہ طور پر اپنی سرحدیں کھول کر مہاجرین کو پناہ د ے ، بریلوی مکتب فکر کے نا مور خطیب مولاناسید سیف اللہ فاروقی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پو ری امت کا اجماعی عقیدہ ہے کہ حضور ﷺ کے بعد قیامت تک کو ئی نبی پیدا نہیں ہو گا مرزا غلام قادیانی اپنے دعویٰ میں جھوٹا تھا اس نے جھوٹے دعوے کر کے امت میں گمراہی پھیلانے کا موجب ہے قادیانیوں کی پشت پر یہود ہنودہیں قادیانیت ایک بہت بڑا ناسور ہے جس کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے،خانقاہ فضلیہ مسکین پو ر شریف کے سجا دہ نشین حضرت پیر محمد شاہ نے کہا کہ اگر مسلمان آج بھی حضور خاتم النبیین کی سیرت و اسوہ رسول کو اپنا الیں تو دنیا کی کو ئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی ،پاکستان علماء کو نسل پنجاب کے صدر مولاناحافظ محمد امجد نے خطاب کرتے ہو ئے کہا امت مسلمہ کی کا میابی حضور ﷺ کی پیروی میں ہے عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس اور بنیاد ہے انہوں نے کہا کہ مرزا غلام قا دیانی نے گمراہی پھیلا کر بہت سارے لوگو ں کو فتنہ میں ڈالا ہے قادیانی جہاں بھی جائیں گے وہاں پر ان کا تعاقب کیا جائے گا،ناموس رسالتؐ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے بیرونی دنیا میں بھی قادیانی فتنہ کو شکست فاش ہو گی ، اہل حدیث مکتبہ فکر کے ممتاز عالم مو لانا عبید اللہ لطیف نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کا مشن بہت بڑا مشن ہے مسیلمہ کذاب کا قلعہ قمع کرنے میں سیدنا صدیق اکبرؓ کا عظیم کا رنامہ ہے اکابرین ختم نبوت کی قر با نیاں یقیناً لا زوال ہیں کہ7ستمبر 1974کو قا دیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا مگر قا دیانیوں نے آج تک اپنی آئینی حیثیت کو تسلیم ہی نہیں کیا حکومت کو چاہیئے کہ وہ قا دیانیوں کو اس پر عمل در آمد کرائے ،پاکستان علماء کو نسل کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات اور فرقہ وارانہ اختلافات کے پس پردہ قادیانی ہاتھ ہے ناموس رسول ﷺ اور ناموس صحابہؓ و اہل بیت کی پاسبانی کیلئے ہمیں اپنے فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہو گا انہوں نے کہا کہ وطن عزیز خطرات میں گھر چکا ہے آج وطن کو بچانے کا وقت ہے۔پاکستان کوغیر مستحکم کرنے والوں کے اپنے ٹکڑے ہو جائیں گے اور وہ نشان عبرت بن جائیں گے،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ۔انہوں نے آپریشن رد الفساد کی بھر پور تائید کی اور کہا کہ ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمہ تک اس لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔معروف عالم دین ونامور خطیب مو لانا مفتی ظہیر احمد ظہیر نے کہا کہ قادیانی اور ان کی ناپاک ذریت جذبہ جہاد کو ختم کر نے کیلئے کوشاں ہے لیکن آج افغانستان ،فلسطین ،کشمیر،برمامیں مسلمانوں نے جہاد کا علم اٹھا کر وقت کے طاغوتوں کا مقابلہ کر رہے ہیں یہ مسلمانوں کی بقاء جہاد سے وابستگی میں ہے ،انہوں نے کہا کہ قادیانی اکھنڈ بھارت کے حامی ہیں اور آئین کے با غی ہیں اور اپنے آقاؤں کے بل بوتے اور اشیر باد سے ملک عزیز پاکستان کو عدم استحکام دوچارکر نے کیلئے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں لیکن ان کی اس ناپاک اور غلیظ سوچ اور عزائم کو کسی صورت کا میاب نہیں ہو نے دیا جا ئے گا پاکستان ہما رے لئے ایک مسجد کی طرح ہے جس کی حفاظت ہما رے ایمان کا حصہ ہے ۔ورلڈ پاسبا ن ختم نبوت کے امیر علامہ ممتا ز اعوان نے کہا کہ 7ستمبر دفاع ختم نبوت کا دن ہے چونکہ اسی دن اللہ نے امت مسلمہ کو کامیا بی عطا فرمائی یقینایہ تاریخ ساز دن ہے پو ری دنیا میں ختم نبوت کا پیغام پہنچا نا وقت کا تقاضا ہے آج ہماری ذمہ داری ہے کہ کفریہ طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں انہوں نے کہا کہہ قادیانی دجل و فریب اور ترغیب و تحریف کے ذریعے مسلمانوں کو دھوکہ دیتے ہیں اور مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ قادیانی بلا شبہ عالمی فتنہ ہے یہ ہمارے لئے ایک چیلنج ہے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کا مطالبہ ملت اسلامیہ کا دیرینہ مطالبہ تھا علامہ اقبال ؒ نے قادیانیوں کی سر گرمیوں ریشہ دوانیوں کو برطانوی سامراج کی پشت پناہی کر نے والے کا کہا تھا کہ قادیانیوں کو ملت اسلامیہ سے علیحدہ کیا جائے ،مولانا افتخار اللہ شاکر نے کہا کہ قادیانی دہشت گرد تنظیم کا نام ہے یہ کو ئی مذہب نہیں دہشت گردی کے نیٹ ورک کا مرکز چناب نگر (ربوہ )ہے قادیانی اپنی آئینی حیثیت کو تسلیم کر لیں انہوں نے کہا کہ جب تک قادیانی اپنی آئینی حیثیت کو تسلیم نہیں کریں گے ان کے خلاف ہماری جدو جہد جاری رہے گی اور اس پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہو سکتی چونکہ یہ مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ ایمان و عقیدے کا حصہ ہے۔مولاناقاری محمد رفیق وجھوی نے کہاکہ قادیانیت یہودی ساختہ اور انگریز پرداختہ گروہ ہے عالمی سطح پر سامراجی و صیہونی قوتوں کی طرف سے ان کی تائید و حمایت بتلاتی ہے کہ فتنہ قادیانیت انگریز کا خود کاشتہ پودا اور یہودیوں کی ذیلی سیاسی تنظیم ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ ایسا مسئلہ ہے جس پر تمام مسالک کے علماء کرام متحد ہیں اور ایک وقت سے قادیانیوں کا مقابلہ کر تے رہیں گے، مولانا رضوان اللہ،مولانا سلیم معاویہ آف گلگت بلتستان نے کہا کہ قادیانیت کی سرکوبی ہم سب پر لازم ہے ہم خون کے آخری قطرے تک حضور ﷺ کی عزت و ناموس کی خاطر لڑتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ 7ستمبر تاریخ ساز دن بھی ہے یوم تشکر بھی ہے اور یوم تجدید عہد بھی ہے سب کو یکجان ہو کر عقید�ۂ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جدوجہد کر نی چاہیئے،ہمیں اپنے بن�ئ کی عزت کیلئے اپنی جانیں اولادیں،اپنا تن من دھن قربان کر دینا چاہیئے اس کے بعد ہی ہم شفاعت کے مستحق ٹھہر سکتے ہیں،مولانا سعد کامران نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ قادیانیوں نے ہندؤں کیطرح کبھی بھی پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا وہ اب بھی ہندؤں کے اکھنڈ بھارت کے مذہبی عقیدہ پر قائم ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتی راہداریوں اور اور کلیدی عہدوں پر برا جماں قادیانی شعوری طور پر ملکی و قومی خزانہ سے لوٹ مار کر کے معاشی و مذہبی اور جغرافیائی حوالہ سے ملک عزیز کو دیوالیہ کر رہے ہیں،مولانا معاویہ ڈاہر ،قا ری محمد صدیق تو حیدی ،مولانا قا ری احسان اللہ قاسمی ،قا ری محمد یوسف قاسمی ،مولانا صوفی محمد اکرم نے کہا کہ حکومت پاکستا ن کا اولین فرض ہے کہ ایٹمی توانائی کے شعبے میں گھسے ہو ئے قادیانیوں کو جو پاکستان کو جوہری صلاحیتوں سے محروم کر نے کیلئے گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں تمام عہدوں سے ان کو فی الفور ہٹایا جائے ،مولا نا مجیب الرحمان،مولانا سیف اللہ خالد نے کہا کہ قا دیانیوں کو امتناع قا دیانیت آرڈیننس کا پا بند بنا یا جائے چناب نگر اس وقت پاکستان میں دوسرا اسرائیل ہے اور ایک الگ ریاست کا نمونہ پیش کر رہا ہے حکومت چناب نگر میں اپنی رٹ قائم کرے اور آپریشن رد الفساد کا اگلا فیز چناب نگر میں کیا جائے ،مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت ناب نگر کے ناظم قا ری محمدسلمان عثمانی نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا جائے ہمار ا ملک عزیز اس وقت خطرات سے دوچار ہے اور ہمیں درپیش چیلنجوں کا سامنا ہے ہمیں ڈٹ کر یہود و نصاریٰ کی سازشوں کا مقابلہ کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ پو ری امت کو مسلمہ کو باہمی نفرتوں ،تفرقوں تعصبات کو ترک کر کے متحد ہو نا چاہیئے ختم نبوت ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے ہم ناموس رسالتؐ کیلئے متحد و یکجان ہیں دیو بندی ،بریلوی کو لڑانے کیلئے فروعی اختلافات کو ہوا دینے والے اسلام کے دشمن ہیں ،مولانا قا ری فداء احمد صدیقی نے کہا کہ قادیانی اپنے کفر و ارتداد پر پردہ ڈالنے کیلئے کئی سیاسی شخصیات کو مہرے کے طور پر استعمال کر تے ہیں لیکن ان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا ۔شاعر اسلام مولانا شاہد عمران عارفی،اسامہ اجمل قاسمی،مولانا احسن رضوان عثمانی،حاجی محمد خالد نے خصوصی طور پر ختم نبوت کانفرنس میں نعت رسول مقبول ؐ سے سامعین کے دلوں کو حضور ؐ کی محبت سے منور کیا ،رات کے آخری حصہ میں مولاناعبد الرؤف مکی (مکہ مکرمہ ) کی رقت آمیز دعا پر کانفرنس کا اختتام ہوا انہوں نے عالم اسلام اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کروائی ۔اس کے بعدتہجد کے وقت کانفرنس اختتام پذیر ہو ئی ۔

ختم نبوت کانفرنس

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...