سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس چناب نگرکی جھلکیاں

سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس چناب نگرکی جھلکیاں

  



چناب نگر( نامہ نگار)کانفرنس کے پنڈال اور سٹیج کوخوبصورت بینرز اور کتبوں سے سجایا گیا۔ *کانفرنس کے داخلی گیٹ کے دائیں اور بائیں بڑے بینر آویزاں کئے گئے تھے۔ جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

* کانفرنس کی نقابت کے فرائض مرکز ی نائب امیر انٹر نیشنل ختم نبو ت موومنٹ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے ادا کئے ۔

* سرگودہا ،فیصل آباد ،چنیوٹ،جھنگ ،ٹوبہ ،پنڈی بھٹیاں،مضافاتی علاقوں سے مجاہدین ختم نبوت کے جانبازکارکن موٹر سائیکلوں کے ذریعے پنڈال پہنچے۔

* کانفرنس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں، مبصرین اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

* کانفرنس میں سامعین مجاہدین ختم نبوت پر قادیانی مظالم کی داستانیں سن کر آبدیدہ ہو گئے ۔

* نعت خواں حضرات نے دربار رسالتﷺ میں خراج عقیدت پیش کر نے پر سامعین پر عجیب کیفیت طاری ہو گئی ۔

* بجلی کے بحران کے باعث ہیوی جنریٹر کا انتظام کیا گیا تھا جو رات کو بھی دن کا سامان پیش کر رہا تھا

* سیکورٹی کے حوالہ سے رضاکاران کا ڈسپلن مثالی تھا ۔

* رضا کاران اپنی اپنی ڈیوٹی پر مورچہ زن رہے اور شرکاء کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آتے رہے ۔

* سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مرکز ختم نبوت کے ملحقہ سڑکوں کو عارضی طور پر سیل کیا گیا تھا، شرکاء کو واک تھرو گیٹس سے گذار کر مناسب تلاشی کے بعد پنڈال جانے کی اجازت دی گئی۔

* تحفظ ختم نبوت کے عظیم مشن کے لئے اسٹیج پر تمام مکاتب فکر کے علماء کا ایک حسین گلدستہ سجا ہوا تھا۔ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام مسلکی رنجشوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے بغل گیر ہوتے رہے۔

* کانفرنس میں پیر مہر علی شاہ کولڑویؒ ، پیر جماعت علی شاہ صاحبؒ ، مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ ، مولانا ابوالحسنات قادریؒ ، مولانا مفتی محمودؒ ، مولانا شاہ احمد نورانیؒ اور آغا شورش کاشمیریؒ کا تذکرہ بھی جاری رہا۔

* نیوز روم سے قاری محمد سلمان عثمانی ،محمد حسان اپنی میڈیا ٹیم کے ساتھ کانفرنس کی تازہ کاروائی پر صحافیوں کو بریفنگ دیتے رہے۔

* کانفرنس میں بلا تفریق تحریک ختم نبوت میں شامل تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے کردار کو سراہا گیا اور شہیدان ختم نبوت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

* کانفرنس کی مکمل کاروائی انٹرنیٹ، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر نشر ہوتی رہی۔ سینکڑوں لوگوں نے میڈیا کے ذریعے براہ راست مقررین کے بیانات سماعت کئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...