چارسدہ میں سیمنٹ سے لوڈ ٹرک گزرنے سے100 سال پرانا پل گرگیا،ڈرائیور جاں بحق،2 افرادزخمی

چارسدہ میں سیمنٹ سے لوڈ ٹرک گزرنے سے100 سال پرانا پل گرگیا،ڈرائیور جاں بحق،2 ...
چارسدہ میں سیمنٹ سے لوڈ ٹرک گزرنے سے100 سال پرانا پل گرگیا،ڈرائیور جاں بحق،2 افرادزخمی

  



چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چارسدہ میں سیمنٹ سے لوڈ ٹرک گزرنے سے 100 سال پرانا پل گرگیا،حادثے میں ٹرک پانی میں ڈوب گیا جس سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق ،2افراد زخمی ہو گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سردریاب کے مقام پردریائے کابل پرقائم پل سے سیمنٹ سے لوڈ ٹرک گزر رہا تھا کہ اوور لوڈنگ کی وجہ سے پل کا ایک حصہ منہدم ہو گیا جس میں ٹرک پانی میں جا گرا ،حادثے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ٹرک ڈرائیور کی لاش پانی سے نکالی گئی ،پل گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرک میں 1600 سیمنٹ کی بوریاں لوڈ تھیں اور پشاور سے چارسدہ جا رہا تھا۔

مزید : چارسدہ /اہم خبریں


loading...