شہباز تاثیر اغواءکیس، بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر مدعی اور مغوی کے وارنٹ جاری

شہباز تاثیر اغواءکیس، بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر مدعی اور مغوی کے ...
شہباز تاثیر اغواءکیس، بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر مدعی اور مغوی کے وارنٹ جاری

  



لاہور (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر مرحوم کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغواءکیس میں بار بار طلبی کے عدالتی نوٹسز کے باوجود پیش نہ ہونے پر مدعی مقدمہ اور مغوی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔انسداد دہشتگردی لاہور کی خصوصی عدالت نے شہباز تاثیر اغواءکیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ کی مدعی عائشہ ٹمی اور مغوی شہباز تاثیر بار بار طلبی کے نہ تو عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اور نہ ہی تفتیش میں شامل ہو کر مدد فراہم کر رہے ہیں،عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر مدعی مقدمہ عائشہ ٹمی اور مغوی شہباز تاثیر کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس پی سی ٹی ڈی کو انہیں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلی سندھ منسوخ کئے گئے نیب قوانین کا از سر نوجائز ہ لیں:آصف علی زرداری

مزید : لاہور


loading...