نواز شریف کی رخصتی میں فوج کا کوئی کردار نہیں،اداروں سے محاذ آرائی سے سیاسی مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے ، چودھری نثار

نواز شریف کی رخصتی میں فوج کا کوئی کردار نہیں،اداروں سے محاذ آرائی سے سیاسی ...
نواز شریف کی رخصتی میں فوج کا کوئی کردار نہیں،اداروں سے محاذ آرائی سے سیاسی مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے ، چودھری نثار

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رخصتی میں فوج کا کوئی کردار نہیں،نجی ٹی وی جیو نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری فوج سے کوئی لڑائی نہیں اور سابق وزیراعظم کی نااہلی میں فوج کا کوئی کردار نہیں ،سپریم کورٹ اور فوج سے محاذ آرائی کا راستہ غلط ہے ۔سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ محاذ آرائی سے ہم اپنی پوزیشن بہتر نہیں کمزور کرینگے ، محاذ آرائی سے سیاسی مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے اورمحاذ آرائی کی سیاست کا مشورہ دینے والے پارٹی میں اقلیت میں ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی کے سوال کیا کہ پاناما ایشو سامنے آنے کے بعد آپ نے اداروں سے بنا کر رکھنے کا مشورہ دیا جبکہ نواز شریف تصادم چاہتے تھے ،جس پراختلافات پیدا ہوئے ۔جس کاچودھری نثار نے جواب دینے سے معذرت کر لی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ معاملات کو بہتر طریقے سے سلجھایا جائے کیونکہ محاذ آرائی سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...