کراچی، سکیورٹی فورسز کی گلستان جوہر میں کارروائی،7 دہشتگردخودکش جیکٹس اور اسلحہ سمیت گرفتار

کراچی، سکیورٹی فورسز کی گلستان جوہر میں کارروائی،7 دہشتگردخودکش جیکٹس اور ...
کراچی، سکیورٹی فورسز کی گلستان جوہر میں کارروائی،7 دہشتگردخودکش جیکٹس اور اسلحہ سمیت گرفتار

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں حساس اداروں اورپولیس نے گلستان جوہر کارروائی کے دوران 7 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا،ایک فرار ہونے میں کامیاب،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی اداروں نے الحبیب سوسائٹی میں واقع مسجد میں دہشتگردوںکی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور کالعدم تحریک طالبان بلوچستان کے 7 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئیں جبکہ ایک دہشتگردقاری زاہد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں دیگر ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مزید : کراچی