سیالکوٹ ایوان: صنعت و تجارت کا حکومت سے میانمار سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ

سیالکوٹ ایوان: صنعت و تجارت کا حکومت سے میانمار سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے ...
سیالکوٹ ایوان: صنعت و تجارت کا حکومت سے میانمار سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے صدر ماجد رضا بھٹہ نے میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر میانمار لحکومت کی جانب سے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سختی سے نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ میانمار میں بسنے والے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی وہ بدترین داستان رقم کی جارہی ہے۔ سینکڑوں معصوم بچوں، عورتوں، بوڑھوں اور نوجوانوں کو انتہائی بیدردی اور اذیت ناک طریقے سے قتل کردیا گیا ہے۔ ہزاروں گھروں کو آگ لگا کر لاکھوں مسلمانوں کو بے گھر کردیا گیا ہے اور عورتوں کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں۔ صدر چیمبر نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوںپ ر ہونے والا ظلم و تشدد نہ صرف عالمی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلکہ مسلمانوں کی یہ حالت زار عالمی برادری کیلئے کھلا چیلنج بھی ہے۔ اگر برما کی حکومت نے انسانیت کے خلاف جرائم اور دہشتگردی بند نہ کی تو ساری دنیا کا امن متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ جتنی جلد ممکن ہوسکے روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کے پہاڑ کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

روہنگیا مسلمانوں کے نام سے سوشل میڈیا پر لاتعداد جعلی تصاویر وائرل ہونے لگیں، لیکن اُن کے علاقوں میں دراصل کیا حالت ہے؟ پہلی مرتبہ اصلی تصاویر آپ بھی دیکھئے

انہوں نے مزید کہا کہ میانمار میں ہونے والی سفاکانہ کارروائیاں میانمار کی سکیورٹی فورسز اور شدت پسند بدھ مل کر کررہے ہیں جن کا مقصد صرف اور صرف مسلمانوں کی نسل کشی ہے۔ صدر چیمبر نے کہا کہ اسلام ایک پر امن دین ہے جو سب سے بڑھ کر اقلیتوں کے حقوق کی بات کرتا ہے مگر آج میانمار کے بے بس اور کمزور مسلمانوں پر جو ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں وہ دنیا کے نام نہاد امن کا پرچار کرنے والوں کے لئے کھلا چیلنج بن چکے ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جناب Antonio Guterres سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برما میں مسلمانوں پر ہونے والے اس ظلم کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے برما کے معاملہ پر پوری دنیا بالخصوص مسلم ممالک کی بے حسی کو بھی انتہائی تشویشناک قرار دیا۔ صدر چیمبر نے حکومت پاکستان سمیت دنیا کے تمام اسلامی ممالک سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ برما میں بسنے والے اپنے کمزور اور بے بس مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی عزت کی حفاظت اور ان کی باعزت آبادکاری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

سیالکوٹ -