عامر لیاقت حسین اور وقار ذکا بھی برما پہنچ گئے

عامر لیاقت حسین اور وقار ذکا بھی برما پہنچ گئے
عامر لیاقت حسین اور وقار ذکا بھی برما پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسنز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور وقار ذکا روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے برما پہنچ گئے ہیں جہاں وہ لٹے پٹے مسلمانوں کے ریلیف کیلئے کام کریں گے۔اینکر اقرار الحسن پہلے ہی اپنی ٹیم کے ہمراہ برما میں موجود ہیں جہاں وہ راکھائن صوبے میں داخل ہونے کی کو شش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور وقار ذکا جمعہ کو براستہ بنکاک دبئی سے میانما کے دارالحکومت ینگون کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے وقار ذکا کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی اور ساتھ میں اپنے فضائی سفر کی ٹکٹیں بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں اور کہا کہ پاکستان میں لوگ تقلید کی بجائے تنقید زیادہ کرتے ہیں اس لیے بورڈنگ کارڈ کی تصویر بھی اپ لوڈ کی ہے تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ ہم اکانومی کلاس میں سفر کر رہے ہیں۔


دبئی سے تھائی ایئر ویز کی پرواز پر سوار ہونے سے قبل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ اور وقار ذکا تھائی ایئر ویز سے ینگون پہنچیں گے ۔ میانما ر میں حالات مسلسل سنگین ہوتے جارہے ہیں اور راکھائن میں داخلے کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں لیکن ہم پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا ’ینگون میں ہم نے انتظام کیا ہوا ہے جسے سر عام ظاہر نہیں کیا جا سکتا لیکن کیمپوں میں ضرور جائیں گے،سب سے دعا کی درخواست کروں گا‘۔


ایئر پورٹ سے وقار ذکا نے بھی عامر لیاقت حسین کے ساتھ سیلفی شیئر کی اور کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں تک پہنچ بھی پائیں گے یا نہیں کیونکہ پچھلی بار جب وہ میانمار گئے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ انہوں نے سفر میں ساتھ دینے پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید :

قومی -