عدالتوں سے گھبرانے والے نہیں، نیب نے شرمندگی سے بچنے کیلئے آصف زرداری کی بربریت کیخلاف اپیل دائر کی،سعید غنی

عدالتوں سے گھبرانے والے نہیں، نیب نے شرمندگی سے بچنے کیلئے آصف زرداری کی ...
عدالتوں سے گھبرانے والے نہیں، نیب نے شرمندگی سے بچنے کیلئے آصف زرداری کی بربریت کیخلاف اپیل دائر کی،سعید غنی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے 27 سال جھوٹے الزامات کا سامنا کیا ہے ،نواز شریف اور مشرف دور میں بھی سابق صدر کا احتساب ہوالیکن کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے آصف زرداری کی بربریت کیخلاف اپیل دائر کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نے جیلیں کاٹیں ہیں ، عدالتوں سے گھبرانے والے نہیں، آصف زرداری کیخلاف مہم جوئی پر اربوں روپے خرچ کئے گئے ،نیب شرمندگی سے بچنے کیلئے ایسی کوشش کر رہا ہے ، آصف زرداری کی بربریت کے بعد اپیل نے نیب کی اصلیت کو بے نقاب کر دیا۔

مزید : اسلام آباد


loading...