ماضی میں توانائی بحران کے حل کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایاگیا،حکومتی اقدامات سے لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں آچکا، شہباز شریف

ماضی میں توانائی بحران کے حل کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایاگیا،حکومتی اقدامات ...
ماضی میں توانائی بحران کے حل کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایاگیا،حکومتی اقدامات سے لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں آچکا، شہباز شریف

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں توانائی بحران کے حل کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایاگیا،اہم مسئلے کے حل میں بدترین مجرمانہ غفلت برتی گئی،شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے دن رات ایک کرکے توانائی بحران پر توجہ مرکوز کئے رکھی اورآج پاکستان میں لوڈشیڈنگ کاجن قابومیں آچکاہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سب مل کرکوشش کریں توملک کی تقدیربدل جائے گی، ہم نے ایک قوم بن کرچیلنجزکامقابلہ کرناہے اورمجھے یقین ہے مشکلات کے باوجودپاکستانی قوم عظیم قوم بنے گی۔

مزید : قومی