وزیراعلیٰ شہباز شریف 12ستمبر کو لندن سے لاہور پہنچیں گے

وزیراعلیٰ شہباز شریف 12ستمبر کو لندن سے لاہور پہنچیں گے
وزیراعلیٰ شہباز شریف 12ستمبر کو لندن سے لاہور پہنچیں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 12ستمبر کو لندن سے لاہور پہنچیں گے،ان کی واپسی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے ہو گی، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف گزشتہ ہفتے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن گئے تھے جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی اورسابق وزیراعظم نواز شریف سمیت پارٹی رہنماﺅں ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ اس وقت لندن سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے ، سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کے علاج کی وجہ سے لندن میں مقیم ہیں جبکہ حمزہ شہباز اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی لندن میں ہیں، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی لندن میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ان کے علاوہ شاہ محمود قریشی ، نعیم الحق بھی وہاں ہیں، عمران خان بیٹوں کے ہمراہ لندن کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔

مزید : لاہور


loading...