فضائی حدود کے تحفظ میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تعریف ہے :وزیراعظم

فضائی حدود کے تحفظ میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تعریف ہے :وزیراعظم

  



سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فضائی حدود کے تحفظ میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تعریف ہے ،پاک فضائیہ دہشت گردی کے نا سور کے خاتمے کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔وزیراعظم نے سرگودھا میں مصحف ائیر بیس کا دورہ کیاجہاں انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ،شاہد خاقان عباسی کو قدرتی آفات سے نمٹنے ،تعلیم ،صحت اور امدادی کاموں پر پاک فضائیہ کی خدمات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان ائیر فورس کے بہترین کردار کو سراہا۔

مزید خبریں :بھارت میں بچہ پھانسی کے پھندے سے لٹک گیا ،روسی لڑکی نے 15ویں منزل سے چھلانگ لگا دی،انٹرنیٹ پر کھیلی جانے والی گیم بلیو ویل نے اب تک کتنے لوگوں کی جان لی ؟پریشان کن خبر آگئی ،پاکستانی انٹر نیٹ صارفین ہوشیار ہو جائیں کیونکہ ۔۔۔

مزید : سرگودھا


loading...