عمران خان کیخلاف ہرجانہ درخواست کی سماعت، چیئرمین پی ٹی آئی پیش نہ ہوئے، عدالت نے 25 ستمبر تک جواب طلب کر لیا

عمران خان کیخلاف ہرجانہ درخواست کی سماعت، چیئرمین پی ٹی آئی پیش نہ ہوئے، ...
عمران خان کیخلاف ہرجانہ درخواست کی سماعت، چیئرمین پی ٹی آئی پیش نہ ہوئے، عدالت نے 25 ستمبر تک جواب طلب کر لیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی سول عدالت میں عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کی درخواست پر سماعت، چیئرمین تحریک انصاف پیش نہ ہوئے،عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پاناماپیپرز پر شہباز شریف کی جانب سے 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام عائد کیا تھاجس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کررکھا ہے اور اس حوالے سے سول عدالت میں سماعت ہوئی لیکن چیئرمین تحریک انصاف عدالت میں پیش نہ ہوئے،پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان تفصیلی جواب جمع کرانا چاہتے ہیں اس لئے مزید مہلت دی جائے جس پر عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

مزید : لاہور