پاکستانی اپنے وطن کے ساتھ ساتھ سپین کی بھی خدمت کرتے ہیں: چوہدری اختر

پاکستانی اپنے وطن کے ساتھ ساتھ سپین کی بھی خدمت کرتے ہیں: چوہدری اختر
پاکستانی اپنے وطن کے ساتھ ساتھ سپین کی بھی خدمت کرتے ہیں: چوہدری اختر

  



بارسلونا(جی اے قریشی ) بارسلونا کی مہمان نوازی اپنی مثال آپ ہے،آپ لوگوں نے جس محبت و خلوص کا مظاہرہ کیا ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گا، میں آپ سب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں اور دعا گو ہوں کہ آپ ہمیشہ اسی طرح خوش وخرم رہیں اور پاکستان کیساتھ ساتھ سپین کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں.

ان خیالات کا اظہار مشہور سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اختر آف چھوکر کلاں اور لال قلعہ ریسٹورنٹ مانچسٹر کے ڈائریکٹر چوہدری مسرت نے اپنے اعزاز میں بارسلونا کی ہردلعزیز سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری امانت مہر کیطرف سے دئیے گئے ایک پر تکلف ڈنر میں کیا جسے حافظ عبدارزاق نے آرگنائز کیا۔ ڈنر میں بارسلونا میں مقیم پاکستان کی اہم سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیات پروفیسر بھٹی، حاجی اسد، سید ترمزی، حافظ جبران، مرزا ندیم بیگ، ظفرالیاس قریشی، ممتاز منیر سہوترہ،ارشد ساحل، چوہدری شاہد لطیف گجر، چوہدری یاسر اقبال،جاوید اقبال گل، راجہ سونی،اظہر عباس، تصور حسین،اشرف مغل آف امرہ کلاں، شاہد احمد شاہد اور دیگر معززین بارسلونا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈنر کے اختتام پر چوہدری امانت مہر اور حافظ عبدرزاق نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.

مزید : بین الاقوامی


loading...