میانمار :روہنگیا مسلمانوں پر حملے جاری،مزید8دیہات نذر آتش، ایک ہزار سے زائد مسلمان مار دیئے گئے: اقوام متحدہ

میانمار :روہنگیا مسلمانوں پر حملے جاری،مزید8دیہات نذر آتش، ایک ہزار سے زائد ...
میانمار :روہنگیا مسلمانوں پر حملے جاری،مزید8دیہات نذر آتش، ایک ہزار سے زائد مسلمان مار دیئے گئے: اقوام متحدہ

  



شملاپور(ویب ڈیسک)شمال مغربی میانمار میں دہشت گردی کے تازہ واقعات میں مسلمانوں کے مزید8دیہات جلادیئے گئے۔عینی شاہدین نے رائٹرز کو بتایاکہ ریاست رخائن کے علاقے راتھڈونگ میں آگ کے بلند ہوتے شعلے دورسے ہی دیکھے گئے۔ایک مقامی شہری نے بتایا کہ یہ آگ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے قریب لگائی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ان دیہات میں3سو سے چار سو روہنگیا مسلمان پناہ لیے ہوئے تھے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ گھروں کو آگ لگنے کے بعد یہ افراد اب بنگلہ دیشی سرحد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

روہنگیا مسلمانوں کے نام سے سوشل میڈیا پر لاتعداد جعلی تصاویر وائرل ہونے لگیں، لیکن اُن کے علاقوں میں دراصل کیا حالت ہے؟ پہلی مرتبہ اصلی تصاویر آپ بھی دیکھئے

میانمار میں تعینات اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ینگ ہی لی نے تصدیق کی ہے کہ پرتشدد واقعات میں ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔میانمار کی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مسلم بچوں، خواتین اور بزرگوں پر حملوں کی مستقل اطلاعات موصول ہورہی ہیں اور اب تک عینی شاہدین کے بیانات سے پتہ چلا ہے کہ ریاست رخائن میں ہلاک شدگان کی تعداد 1 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔یواین ایچ سی آر نے کہاہے کہ گزشتہ دوہفتوں کے دوران دولاکھ70ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش داخل ہوچکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اس سے قبل سے دوہفتے میں بنگلہ دیش آنیوالوں کی تعدادایک لاکھ64ہزار تھی،ترجمان نے کہاکہ سرحدی علاقوں میں روہنگیا افراد کے ایسے گروپ دیکھے ہیں جن کی پہلے گنتی نہیں کی گئی تھی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...