”نلکا“ نشان ملنے پر آل پاکستان مسلم لیگ کا الیکشن کا بائیکاٹ

”نلکا“ نشان ملنے پر آل پاکستان مسلم لیگ کا الیکشن کا بائیکاٹ
”نلکا“ نشان ملنے پر آل پاکستان مسلم لیگ کا الیکشن کا بائیکاٹ

  



لاہور (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابی نشان ”عقاب“ کی بجائے ”نلکا“ الاٹ کردیا گیا جس کو آل پاکستان مسلم لیگ مسترد کرتے ہوئے این اے 120 سے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا ہے ۔

ان خیالا ت کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر پاکستان فقیر حسین بخاری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر پنجاب چودھری اشرف، صدر سنٹر ل پنجاب ہمایوں شرافت، صدر لاہور ڈویژن سید ہادی شاہ، این اے 120 سے امیدوار سید وسیم شاہ اور انچارج میڈیا سیل میاں عدنان فاروق صدر ٹریڈ ونگ پنجاب رائے اکرم، سیکرٹری نشرواشاعت فہد مرزا اور چوہدری یونس جنر سیکرٹری لاہور بھی ہمراہ تھے۔

فقیر حسین بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے امیدوار کو کامیاب کروانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے تمام اپوزیشن امیدواروں کے ساتھ ناروا سلوک اور دھمکایاجارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ہمیں ہمارا انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا جس پر آل پاکستان مسلم لیگ کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن کا بائیکاٹ کردیا جائے اور آئندہ فیصلہ کرے گی کہ این اے 120 کے الیکشن میں کس سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان کریں گے۔

مزید : لاہور


loading...