عمران خان کا لاہور میں جلسہ، لیگی رہنماﺅں کا ریٹرننگ افسر سے کارروائی کا مطالبہ، آر او نے مستردکر دیا

عمران خان کا لاہور میں جلسہ، لیگی رہنماﺅں کا ریٹرننگ افسر سے کارروائی کا ...
عمران خان کا لاہور میں جلسہ، لیگی رہنماﺅں کا ریٹرننگ افسر سے کارروائی کا مطالبہ، آر او نے مستردکر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا لاہورمیں جلسہ، لیگی رہنماﺅں نے ریٹرننگ افسر سے رابطہ کر لیا،مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کاقرطبہ چوک میں جلسہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا جائے،ریٹرننگ افسرنے لیگی رہنماﺅں کا مطالبہ یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ عمران خان نے این اے 120 کی حدود سے باہر جلسہ کیا اس لئے نوٹس نہیں بنتا۔

واضح رہے کہ این اے 120 کے حوالے سے انتخابی مہم زوروں پر ہے اور تحریک انصاف نے پاور شو کیلئے کل این اے 120 کی حدود کے باہر جلسہ کا انعقاد کیا تھا،ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 17 ستمبر کو ہو گی۔

مزید : لاہور


loading...